09 November 2018 - 11:54
News ID: 437613
فونت
آیت الله جوادی آملی:
حضرت آ‌یت الله جوادی ‌آملی نے تاکید کی ہے : الہی الطاف اور انقلاب اسلامی کی برکت اور جنگ تحمیلی کی وجہ سے یہ ملک خواب سے بیدار ہوا ہے ، لیکن جان لینا چاہیئے کہ یا علی (ع) ، یا زهرا (س) و یا حسین (ع) پرچموں نے ملک کے سہ رنگی پرچم کی حفاظت کی ہے ۔
آیت الله جوادی آملی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اربعین ادارہ کے سربراہ حسین ذوالفقاری نے اسراء عالمی وحیانی علوم قم میں حضرت آیت الله  جوادی آملی سے ملاقات و گفتگو کی ۔

حضرت آیت الله جوادی آملی نے اس ملاقات میں زائرین کی خدمت میں اربعین ادارے کی خدمات و اقدامات کی قدردانی کرتے ہوئے بیان کیا :  اصل اول یہ ہے کہ ہم لوگ قرآن کریم کے بیان کے مطابق کہ دنیا کی بنیادی قانون اسلام ہے ، ہم لوگوں پر ذمہ داری یہ ہے کہ جب تک سانس لے رہے ہیں تین میدان محلی ، علاقائی اور عالمی میدان میں رابطہ رکھیں اور جان لیں کہ ان میں سے ہر ایک میدان میں ہمارا رویہ کس طرح کا ہونا چاہیئے کہ قرآن کریم نے ان تمام میدان میں صحیح ارتباط کا طریقہ یاد دہانی کرائی ہے ۔

انہوں نے اپنی گفتگو کے سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے بیان کیا : اصل دوم یہ ہے کہ الہی الطاف اور انقلاب اسلامی کی برکت اور جنگ تحمیلی کی وجہ سے یہ ملک خواب سے بیدار ہوا ہے ، لیکن جان لینا چاہیئے کہ یا علی (ع) ، یا زهرا (س) و یا حسین (ع) پرچموں نے ملک کے سہ رنگی پرچم کی حفاظت کی ہے ، ہم لوگ محب وطن ہیں لیکن نافلہ کے جز میں سے ہے ، وہ جو منزلہ فریضہ ہے یا علی علیہ السلام پرچم ہے ۔ دشمن نے دو سال داخلی جنگ اور آٹھ سال بیرونی جنگ ہم پر تحمیل کیا یعنی حقیقت میں دس سال تک ہم لوگ جنگ میں گرفتار رہے ، ان تمام مدت میں جو بنیادی کام ہوئے جو سر فہرست ہے یہ علی (ع) و یا زهرا (س) پرچم تھا ؛ یعنی قیامت پر عقیدہ کہ موت کے بعد بھی کوئی خبر ہے اور انسان مرنے پر ختم نہیں ہوتا ہے بلکہ بدن کے حصار سے باہر نکل جاتا ہے اور ابدیت مقام تک پہوچتا ہے در نتیجہ یہ ابدی موجود کو ابدی فکر کرنی چاہیئے جو صرف دین کے ذریعہ ہی ممکن ہے ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے بیان کیا : یہ تمام حکومتین و بادشاہت پوری تاریخ میں طاہر ہوئی ہیں لیکن ایک بالشت زمین بھی ان کے نام سے باقی نہیں رہا ہے لیکن دیکھئے امام حسین ابن علی علیہ السلام خالی ہاتھ ہونے کے با وجود پوری دنیا پر قبضہ کر لیا اس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہاں کچھ خاص خبر ہے ۔

حضرت آیت الله جوادی آملی نے اپنی گفتگو کے اختمامی مراحل میں اربعین حسینی زائرین کی مشکلات کی شناسائی کی جانے اور اس کو ختم کرنے کے لئے منصوبہ بندی کی تاکید کی ہے ۔

اس ملاقات کے ابتدا میں حسین ذوالفقاری نے اربعین حسینی کے زائرین کی مختلف میدان میں پیش کی گئی خدمات کی گزارش پیش کی ۔/۹۸۹/ف۹۷۱/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬